کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
وائس میلز بظاہر ڈی این سی کے اراکین کے ای میل اکاؤنٹس سےحاصل کی گئی ہیں جن میں پارٹی کے وہ اراکین بھی شامل ہیں جو ڈیموکرٹیک پارٹی پر برنی سینڈرز کے اثرورسوخ سے پریشان تھے۔
خفیہ معلومات افشا کرنے والی متنازع تنظیم وکی لیکس نے بدھ کو 29 آڈیوز جاری کی ہیں جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی 'ڈی این سی' کے سرور سے لی گئی ہیں۔
وائس میلز بظاہر ڈی این سی کے اراکین کے ای میل اکاؤنٹس سے حاصل کی گئی ہیں جن میں پارٹی کے وہ اراکین بھی شامل ہیں جو ڈیموکرٹیک پارٹی پر برنی سینڈرز کے اثر و رسوخ سے پریشان تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایک (فون) کالر یہ نہیں چاہتا تھا کہ ورماؤنٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز ڈیموکرٹیک پارٹی کے کنونشن سے خطاب کریں۔
0px;">گزشتہ چند روز کے دوران یہ ای میلز دوبار جاری کی گئی ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی کنونشن سے پہلے بیس ہزار ای میل کے جاری ہونے کے تنازع پر کنونشن کی چیئر پرسن ڈیبی ویسرمین اپنے عہدے سے الگ ہو گئیں۔
وکی لیکس جو گمنام ذرائع سے حاصل کی گئی اصل دستاویزات جاری کرتا ہے، نے یہ ای میلز جاری کرتے ہوئے ان کے ذرائع کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا ہے۔ تاہم ان کا تعلق جنوری 2015 سے رواں سال مئی تک کے عرصے کے دوران بھیجی گئی ای میلز سے ہے۔ ڈی این سی نے جون میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اس کے کمپیوٹر سرور کو ہیک کر لیا گیا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداروں نے اس وقت کہا تھا کہ اس حملے کے ذمہ دار روس میں موجود ہیکرز ہیں۔ پارٹی کی انتظامیہ نے وکی لیکس کی طرف سے جاری کی گئی ای میلز پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے اور نا ہی اس نے ان کے اصل ہونے کا انکار کیا ہے۔
سینڈرز کی سیاسی مہم کے مینیجر جیف ویور نے کہا کہ جس بات کی ای میلز تصدیق کرتی ہیں " اس کے بارے میں ہم میں سے بہت سے کچھ عرصے پہلے سے ہی آگاہ تھے" کہ ڈی این سی اراکین" سرگرمی سے کلنٹن کی مہم کی حمایت کر رہے تھے اور یہ برنی کی مہم کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش تھی"۔